Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کسان کارڈ پر نوازشریف کی تصویرلگانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

کسان کارڈ پرسابق وزیراعظم  نوازشریف کی تصویرلگانے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔

درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی یے۔ درخواست میں وزیراعلی پنجاب، پنجاب حکومت اور نواز شریف کو فریق بنایا گیاہے۔

وکیل درخواست گزارنے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلی مریم نواز نے نواز شریف کی تصویر کے ساتھ کسان کارڈ کی منظوری دی ہے۔پبلک فنڈز ذاتی تشیر کے لیے استعمال نہیں ہو سکتے۔ کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں کہا گا کہ قومی خزانے کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کرنا سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت پنجاب حکومت کو نواز شریف کی تصویر والے کسان کارڈ جاری کرنے سے روکے۔

وکیل درخواست گزارنے یہ بھی استدعا کی کہ کسان کارڈ پرنواز شریف کی تصویر لگانے پرآنے والے اخراجات نواز شریف سے وصول کیے جائیں اورعدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک کسان کارڈ کی پرنٹنگ روکنے کا حکم دے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version