عطا اللہ تارڑ کی اپنے قومی اسمبلی کے حلقہ انتخاب این اے 127 کے لیگی رہنماوں و کارکنوں سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ لاہور میں اپنے حلقے میں پہنچے اور حلقہ کے کارکنان کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کروانے کی ہدایات کیں.
انہوں نے کہا کہ میرا حلقہ میرے لئے خاندان کی مانند ہے، حلقہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرواؤں گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ این اے 127 کی عوام نے مجھ سے بہت محبت کی اور محبت کاجواب حلقہ کی خدمت کر کےدوں گا۔
اہلیان حلقہ این اے 127 کا کہنا تھا کہ عطاء اللہ تارڑ منتخب ہو کر بھی حلقہ کی عوام کو نہیں بھولے، ہم عطاء اللہ تارڑ کےمشکورہیں جو عوام کی خدمت کر رہےہیں۔
اس موقع پر ایم پی اے میاں عمران جاوید، سابق ڈپٹی مئیر اعجاز حفیظ بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے دورے کے موقع پر طارق کمبوہ، اجمل ہاشمی، صغیر اعوان، میاں حیدر، شاہد راجپوت، آصف انصاری، ایوب چودھری ،مرزا اخلاق احمد ،میاں سلامت سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔



















