Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں35 ہزارلوگ شہید ہوچکے ہیں، ہم غزہ میں ظلم کے خلاف آواز اٹھاتےرہیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکا کی دہشت گردی کی تاریخ ہے، امریکا نے ویتنام میں لاکھوں لوگوں کوقتل کیا، اسرائیل کوحماس نےشکست دے دی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلسطینیوں کوسلام پیش کرتا ہوں، فلسطین میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے، اسرائیل غزہ میں عام شہریوں پر بمباری کررہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ کوئی ایک بچہ، خاتون نہیں جو کہے ہم سرینڈر کرتے ہیں، سلامتی کونسل کی قرارداد کے بعد بھی اسرائیل بازنہیں آیا،عالم اسلام سے کہتا ہوں فلسطین کے بچوں سے سبق حاصل کریں۔

متعلقہ خبریں