لاہور پولیس کی جانب سے ایسٹر کا سیکورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نےکہا کہ مسیحی برادری کوایسٹرکے موقع پرمکمل تحفظ فراہم کیا جارہا ہے، مجموعی طور پر02ہزار سے زائد پولیس افسرا ن اورجوان حفاظت کیلئے تعینات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گرجا گھروں اور اہم مقامات کا سکیورٹی آڈٹ کیا جا چکا ہے، لاہور کے تمام622گرجا گھروں کو اے، بی،سی اور ڈی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔
سید علی ناصر رضوی نے یہ بھی کہا کہ کیٹیگری اے میں 59،بی84، سی 378 جبکہ ڈی کیٹیگری میں 101 گرجا گھر شامل ہیں جبکہ داخلی وخارجی ناکوں پر سخت چیکنگ عمل میں لائی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ حساس گرجا گھروں کے چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں، تفریحی مقامات اور پارکوں کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے گرجا گھروں اور دیگر مسیحی آبادیوں کی سکیورٹی پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ امن و امان کے قیام اور سکیورٹی معاملات کو بہتر کرنے کیلئے ڈولفن سکواڈ و پیرو ٹیمیں بھی اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔



















