Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیوں کو حقوق کا تحفظ حاصل ہے، ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہےکہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیوں کو آئین میں دیئے گئے حقوق کا تحفظ حاصل ہے۔

اپنے ایک بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے محبت، رواداری اور بھائی چارے کی تبلیغ کے لیے مبعوث کیا، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی محبت اور بھائی کا پیغام آج بھی تمام قومیتوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

سردار ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیوں کو آئین میں دیے گئے حقوق کا تحفظ حاصل ہے، ایسٹر کا تہوار پوری مسیحی برادری کیلئے خوشیوں اور خوشحالی کا پیغام ثابت ہوگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں مسیحی برادری کا کردار قابل تحسین ہے، پاکستان میں بسنے والی اقلیتی برادری کو آئین پاکستان کے مطابق اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

ڈپٹی اسپیکر  کا مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کو آئین پاکستان میں حاصل حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کی بات کی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے مزید کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے پوری دنیا کے لیے امن، آشتی اور بھائی چارے کے پیغام کے ساتھ مبعوث فرمایا،پاکستان کا آئین تمام اقلیتی برادری کو اپنی مرضی کے مطابق اپنے رسومات کو ادا کرنی کی آزادی دیتا ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری نے ناقابل فراموش خدمات سر انجام دی ہیں۔

متعلقہ خبریں