Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسیحی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، صدر مملکت

صدر مملکت آصف زرداری نےکہا ہےکہ مسیحی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری نے ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسٹر کا تہوار امید ، محبت اور خوشحالی کا پیغام لاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، مسیحی بھائیوں ، بہنوں نے ملکی ترقی ، خوشحالی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔

آصف زرداری نے  یہ بھی کہا کہ پاکستان کی ترقی میں اقیلیتوں کا کردار سراہتے ہیں، آئین پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے جبکہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کےتحفظ، خوشحالی کے اقدام کے لیے پرعزم ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری نے مزید کہا کہ اقلیتوں کو مذہبی آزادی سمیت بنیادی، سیاسی ،سماجی ،معاشی حقوق حاصل ہیں، ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے اقلیتوں سمیت پوری قوم کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ ہر سال دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار مناتی ہے جس کے دوران مہمانوں کی آؤ بھگت کے لئے انواع و اقسام کے کیک، بسکٹ اور دیگر ڈشز تیار کی جاتی ہیں۔

ایسٹر کے تہوار سے جُڑی سب سے دلچسپ روایت ‘ایسٹر ایگز’ کی ہے، بچے نہایت شوق اور دلچسپی کے ساتھ انڈوں کو قوس و قزاح کے رنگوں میں رنگ دیتے ہیں جس کے بعد عزیز و اقارب کے ساتھ کھیل کے مقابلوں میں انہیں استعمال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں