Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان مختلف ثقافتوں اور عقائد کا خوبصورت گلدستہ ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف ثقافتوں اور عقائد کا خوبصورت گلدستہ ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسٹر میں مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، ایسٹر کا تہوار معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان اور ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، پاکستان مختلف ثقافتوں اور عقائد کا خوبصورت گلدستہ ہے، آئین پاکستان نے تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ فراہم کیا ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں بھی صوبائی حکومت مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل طور پر مذہبی آزادی اور تحفظ کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ آج کے دن ایک بار پھر سے ہم اپنی تمام اقلیتوں کی سماجی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ ہر سال دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار مناتی ہے جس کے دوران مہمانوں کی آؤ بھگت کے لئے انواع و اقسام کے کیک، بسکٹ اور دیگر ڈشز تیار کی جاتی ہیں۔

ایسٹر کے تہوار سے جُڑی سب سے دلچسپ روایت ‘ایسٹر ایگز’ کی ہے، بچے نہایت شوق اور دلچسپی کے ساتھ انڈوں کو قوس و قزاح کے رنگوں میں رنگ دیتے ہیں جس کے بعد عزیز و اقارب کے ساتھ کھیل کے مقابلوں میں انہیں استعمال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں