Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کی ہے ، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کی ہے اور ہم اس پر عمل پیرا ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری  کو ایسٹر کا تہوار مبارک ہو۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں تمام مذاہب کے لوگ آپس میں محبت کے ساتھ رہتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کی ہے اور ہم اس پر عمل پیرا ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ایسٹر سب کے لئے محبت، ہمدردی، معافی اور خوشیاں بانٹنے کاتہوار  ہے، ملک کی ترقی اور تعمیر میں مسیحی برادری نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کندھ کوٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمور، گھوٹکی، جیکب آباد، سکہر میں بدامنی کا سبب قبائلی تنازعات ہیں ان کو ختم کیا جائیگا، حاالات پہلے ہی خراب تھے عبوری حکومت میں پہلے سے زیادہ خراب ہوئے، قبائلی تنازعات ہی اصل  بدامنی کی جڑ ہیں

انہوں نے کہا کہ پہلے تو ہم پر الزام لگتے تھے ہم سیاسی لوگ ہیں امن امان کو بھتر نہ کر سکے، نگران حکومت نے 6 ماہ میں کون سی امن امان کی صورتحال کو بہتر بنایا، پولیس، رینجرز اور پاک کی فوج مدد سے ہی جلد سے جلد یہاں پر امن امان کروائیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہمیں سمجھ نہیں آرہا ڈاکوؤں کے پاس ملٹری طرز کا اسلحہ کیسے پہنچ رہا ہے، قبائلی تنازعات کو ختم کرنے کیلئے مقامی سرداروں سے بھی مدد لی جائیگی جبکہ پورے سندھ میں امن امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے صوبائی وزیر داخلہ مقرر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں