ایس پی ماڈل ٹاؤن لاہور نے کہا ہے کہ پتنگ بازی کھیل نہیں جرم ہے اور اس خونی کھیل کا خاتمہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن لاہور احمد زنیر چیمہ کی زیرنگرانی انسداد پتنگ بازی، سازی و پتنگ فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنبیر چیمہ نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 24 گھنٹوں میں 19 ملزمان کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان میں 11 پتنگ باز، 7 پتنگ فروش جبکہ 1 پتنگ ساز کو گرفتار کیا۔
ملزمان سے سینکڑوں پتنگیں، درجنوں کیمیکل و ڈور کی چرخیاں بھی برآمد کی گئی۔
ایس ڈی پی اوز۔ایس ایچ اوز۔پولیس افسران نے ڈویژن کے مختلف مقامات پر موٹرسائیکلوں پر سیفٹی وائرز لگائیں، اور بازار و کھلی جگہوں پر پتنگ بازی کے نقصانات کے حوالے سے مائیکرو فون سے اعلانات کر رہے ہیں۔
کریک ڈاؤن کے حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ انسداد پتنگ بازی کیخلاف میڈیا، سوشل میڈیا، کیبل پر تشہیر جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں مختلف بجلی کے پولز، درختوں اور دیگر جگہوں پر اٹکی ہوئی ڈور و پتنگوں کو ریمو کیا جا رہا ہے
ایس پی ماڈل ٹاؤن لاہور احمد زنیر چیمہ نے کہا کہ پتنگ بازی کرنے والوں کے متعلق 15 پر کال کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔



















