Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، پیٹرول فی لیٹر 9 روپے 66 پیسے مہنگا

حکومت نے ماہ رمضان میں عوام پر پیٹرول بم گرا دیا ہے اور پیڑول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پیڑول کی نئی قیمت 289 روپے 41 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کی کمی کی ہے۔ جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 282 روپے 24 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے اگلے پندرہ روز کیلئے ہوگا۔

متعلقہ خبریں