قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا، اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپاسٹائل آرڈیننس 2024 ایوان میں پیش کریں گے، وزیر خزانہ این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد کی پہلی 2 سال کی مانیٹرنگ رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے۔
وزیر خزانہ کی توجہ ملک میں اسٹیل درآمدات کی اسمگلنگ، انڈر انوائسنگ کی جانب مبذول کروائی جائے گی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل پر توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ پاکستان میں سٹیل کی درآمدات کی سمگلنگ،انڈرانوائسنگ سے متعلق توجہ دلاونوٹس ایجنڈے کا حصہ ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈا میں موجودہ حکومت کے آغاز پر پہلا وقفہ سوالات بھی شامل ہے جبکہ قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان کے نکتہ ہائے اعتراضات بھی لئے جائیں گے۔



















