Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی نے عدلیہ کی آزادی کیلئے جدوجہد کی، شرجیل انعام میمن

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے عدلیہ کی آزادی کیلئے جدوجہد کی۔

وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل سینیٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی بھرپور انداز میں کامیاب ہوگی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیتی ہے، ان کے 9 ممبران ہیں لیکن ایک بھی سینیٹ کی سیٹ نہیں نکال پائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن چل رہا ہے، پیپلز پارٹی نے عدلیہ کی آزادی کے لئے جدوجہد کی، شہید بھٹو کو پھانسی دی گئی، محترمہ کی دو مرتبہ منتخب حکومت ختم کی گئی، کسی کو عدلیہ کی آزادی یاد نہیں۔

وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ عدالتی حکم کے تحت بنی گالہ کو ریگولرائز کیا گیا، پیپلز پارٹی چاہتی ہے عدلیہ آزاد ہو۔

متعلقہ خبریں