Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی اسمبلی میں شانگلہ خودکش حملے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں شانگلہ خودکش حملے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے شانگلہ میں چینی انجینئرز پر ہونے والے خودکش حملے کے خلاف متفقہ قرارداد مذمت منظور کرلی ہے۔

قومی اسمبلی میں چینی ماہرین کے ورثاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

کچھ ارکان کے چینی ماہرین سے متعلق قرارداد کے دوران گفتگو کرنے پر اسپیکر نے ارکان کو جھاڑ دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ اس قرارداد کے دوران شور کرنے ک رکے چینی دوستوں کو کیا پیغام دیا جارہا ہے۔

قومی اسمبلی میں گوادر میں سیکیورٹی فورسز کے شہداء اور فیصل آباد میں ڈور سے گلا کٹنے والے جوان کے لئے بھی دعائے مغفرت کی گئی۔

متعلقہ خبریں