لاہور میں ایک گھرمیں آتشزدگی کے واقعے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق لاہور کے علاقے گرین سٹی برکی روڈ گھر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو کی 05 ایمرجنسی ریسکیو وہیکلز جائے حادثہ پر موجود ہیں۔
آگے لگنے کے واقعے میں خاتون سمیت دو افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے۔
ریسکیو کا کہنا ہے کہ جابحق افراد پہلے سے مردہ حالت میں پائے گئے۔ دونوں افراد کی موت جھلس کر ہوئی۔ آتشزدگی کے واقعے میں ایک مرد اور ایک عورت جاں بحق ہوئے۔
ریسکیو کے نمائندے نے یہ بھی بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت نہ ہوسکی اوردونوں افراد کا ذہنی توازن درست نہیں معلوم ہوا۔



















