Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 3 مئی تک بولیاں طلب

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 3 مئی تک بولیاں طلب کرلی گئیں۔ 

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے ) کی نجکاری کیلئے 3 مئی تک بولیاں طلب کرلی گئیں ۔

عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے تجویز کردہ اصلاحات پر عملدرآمد کرتے ہوئے نجکاری کمیشن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے 51 فیصد سے لے کر 100 فیصد تک شیئرز فروخت کرنے جارہا ہے ۔

ایک اخباری اشتہار میں نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کے شیئرز کی خریداری کے لئے بولیاں طلب کرتے ہوئے 3 مئی کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے اور ای وائے کنسلٹنگ فرم کو اس معاہدے کے لئے مالیاتی مشیر مقرر کیا ہے۔

نجکاری کمیشن نے کہا کہ اس کا مقصد اس حوالے سے تمام مراحل مکمل کرنے کے بعد شیئر پرائس ڈیل معاہدے پر 24 جون تک دستخط کرنا ہے، تنظیم نو شدہ پی آئی اے فل سروس ایئر لائن میں سرمایہ کاری کا موقع ہے۔

نجکاری کمیشن نے کہا کہ پی آئی اے 23 فیصد شیئر کے ساتھ پاکستان کی ایوی ایشن مارکیٹ میں سب سے بڑا شراکت دار ہے، اور ایئر لائن مزید ترقی کرکے 30 فیصد کی تاریخی سطح سے بھی آگے بڑھ سکتی ہے۔

پی آئی اے کے 87 ممالک کے ساتھ فضائی سروس کے معاہدے ہیں جن میں لندن ہیتھرو ایئر پورٹ جیسے اہم مقامات پر لینڈنگ سلاٹ ہیں۔

متعلقہ خبریں