بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسنز کی فہرست سے ہٹا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو جیل میں ان سے ملاقات کرنے کے لیے نام دینے کی فہرست سے بھی نکال دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو اپنی سوشل میڈیا کی ٹیم سے بھی خارج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ بانی چیئرمین کی جانب سے فیصلہ کور کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا ہے۔



















