Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، بیرون ملک سے آنے والے مسافر گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے  مسافر کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے کارروائی کی اس دوران بیرون ملک آنے والے  مسافر کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان نے کہا کہ ملزم طارق نصیر بین الاقوامی کے ذریعے کراچی ائرپورٹ پہنچا تھا، ملزم کے پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایران میں پاکستانی ایجنٹ سے مذکورہ ویزا حاصل کیا۔ ملزم نے 170000 روپے کے عوض عراق کا ویزا حاصل کیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بعد ازاں ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

متعلقہ خبریں