Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو کس بات کی سزا دی جارہی ہے؟ علیمہ خان

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی ائی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ ججز کو کیا مشکل پیش آرہی ہے کہ وہ اب تک یہ فیصلہ نہیں کرسکے کہ شاہ محمود قریشی اور پانی پی ٹی ائی غدار ہیں یا نہیں۔

علیمہ خان نے سائفر کیس کو سمجھانے کے لیے انوکھی کہانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ باپ اپنے بچوں کے لیے جائیداد چھوڑ کر جاتا ہے ایک بھائی اپنی بہن کا حصہ کھا جاتا ہے، بھائی کہتے ہیں انصاف چاہیے عدالت چلی جاؤ بہن کہتی ہے میں اپنا رشتہ نہیں خراب کروں گی، یہ کیس بھی بالکل اسی مثال کی قسم کی طرح کا کیس ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ غداری وہ ہوتی ہے کہ اگر اپ اپنے ملک کی انفارمیشن باہر کسی کو دو، اس سب میں بانی پی ٹی ائی کو سزا کس چیز کی مل رہی ہے دشمن کون تھا جس کو پانی پی ٹی ائی نے انفارمیشن دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کون وہ دشمن تھا جس کو بانی پی ٹی ائی نے سائفر کے بارے میں بتایا، سائفر کے اندر وہ والی انفارمیشن ہے کہ ان کی حکومت گرا دو، غداری لوگوں کے ساتھ ہو رہی تھی جن کا ووٹ چوری ہو رہا تھا۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اپ نے باجوہ صاحب کا پیغام لوگوں کو کیوں سنایا وہ تو صرف باجوہ صاحب کے لیے تھا جب کہ ججز کو کیا مشکل پیش آرہی ہے کہ وہ اب تک یہ فیصلہ نہیں کرسکے کہ شاہ محمود قریشی اور پانی پی ٹی ائی غدار ہیں یا نہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ جو غداری کا تمغہ دیتے بھاگتے پھر رہے ہیں اپنے لوگوں کے ساتھ بات کرنے، ہمیں یہ لگنے لگ گیا ہے کہ ہم تمام پاکستانی ہی غدار ہیں اور یہ ملک کسی اور کا ہے، ہمیں فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہم اپنے بندوبست کہیں اور کر لیں یا اپنے ملک کے لیے کھڑے ہو جائیں۔

متعلقہ خبریں