اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کی جانب سے اسرائیل کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی ہے۔
پاکستان نے او آئی سی کی جانب سے اسرائیل کے خلاف قرارداد ہیومن ہیومن رائٹس کونسل میں پیش کر دی، تاہم اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پاکستانی قرارداد پر کل جنیوا میں غور کرے گی۔
غزہ میں نسل کشی کی صورتحال کو جنم دینے پر پاکستان نے اسرائیل کے خلاف اسلحے کی خریداری پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے، تاہم پاکستان کی قرارداد منظور ہونے کی صورت میں پہلا موقع ہوگا جب انسانی حقوق کونسل غذہ کی صورتحال کے حوالے سے کوئی واضح پوزیشن لے گی۔
قرارداد میں غزہ کے گنجان آباد علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے تباہ کن ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کی گئی ہے۔
پاکستان نے او آئی سی کے 56 میں سے 55 ممالک کی جانب سے قرارداد کونسل میں پیش کی ہے، پاکستانی قرارداد کے مسودے کو بولیویا، کیوبا اور فلسطینی مشن کی حمایت بھی حاصل ہے۔
8 صفحات پر مشتمل قرارداد میں اسرائیل سے فلسطینی علاقوں پر قبضہ چھوڑنے اور غزہ کی پٹی کی غیر قانونی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ قرارداد میں اسرائیل کو اسلحے کی فروخت یا فراہمی روکنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔















