Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف پروگرام معیشت کی بحالی کےلیے ناگزیر ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام معیشت کی بحالی کےلیے ناگزیر ہے، پی آئی اے نجکاری کےحوالے سے ٹائم لائنزپرعملدرآمدہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صدر ایس ایم ای بینک طاہر حسین کے استعفے اور نئے صدر کے تقررکی منظوری دے دی۔

کابینہ کے اجلاس میں قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے اکنامک پالیسی اسٹیٹمنٹ، سابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کو غیر ملکی ایوارڈ وصول کرنے اورپولیس کی تحویل میں شہبازشبیرپرتشدد پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری بھی دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ملکی معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے، معاشی اعشاروں میں بہتری دیکھنےمیں آرہی ہے، مہنگائی میں بتدریج کمی ہورہی ہےجوخوش آئندہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غربت اوربیروزگاری کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، آئی ایم ایف پروگرام معیشت کی بحالی کےلیے ناگزیرہے، ایف بی آرڈیجیٹائزیشن کے حوالےسےماہرین کی تعیناتی اسی ماہ ہوگی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پی آئی اے نجکاری کےحوالے سے ٹائم لائنزپرعملدرآمدہوگا، ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جاچکی، پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کومکمل سیکیورٹی فراہم کی جائےگی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیشنل کمیشن برائےاسٹیٹس آف ویمن کےممبران کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے گفتگو بھی کی۔

دوسری طرف وزیرقانون اعظم نذیرتارڑکوپارلیمانی امورکااضافی قلمدان سونپ دیاگیا۔ وزیراعظم کی منظوری کےبعدکابینہ ڈویژن نےنوٹی فکیشن جاری کردیا۔

متعلقہ خبریں