وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کھیلوں کےعالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ کھیلتے رہیں، جیتے رہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ کھیلوں کاعالمی دن منانےکامقصددنیامیں امن کافروغ ہے، ٹیم ورک اوربرداشت پیداکرنےکےلیےاسپورٹس اہم کرداراداکرتےہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ کھیل ہمیں نظم وضبط سکھاتےہیں، کھیلوں کےفروغ کےلیے”کھیلتاپنجاب”پروگرام تشکیل دیاگیاہے، گراؤنڈ اور جمنیزیم کےلیےشعبہ تعمیروبحالی قائم کررہےہیں۔
وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ 300گراؤنڈاوراسپورٹس کمپلیکس بنانےکےلیےپرعزم ہیں، اسپورٹس انڈوومنٹ فنڈبڑھاکر2سے4ارب روپےکردیاہے، ہریونین کونسل میں کھیلوں کےمقابلےاورپنجاب لیگ شروع کرینگے۔
مریم نوازنے مزید اپنے پیغام میں کہا کہ اسپورٹس ایڈوائزری کونسل میں10یونیورسٹی کےطلبہ ممبرہوں گے، کھلاڑیوں کی ٹریننگ کےلیےانٹرنیشنل کوچ لائیں گے۔



















