Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن، اسپیکرسندھ اسمبلی، ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی سے جواب طلب

سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن، اسپیکرسندھ اسمبلی، ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی سے جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکوٹ میں مخصوص اوراقلیتی نشستیں جاری کرنےکےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے الیکشن کمیشن، اسپیکرسندھ اسمبلی، ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی سے جواب طلب کرلیا۔

وکیل درخواست گزارکا کہنا ہے کہ سنی اتحادکونسل ایک سیاسی جماعت ہے، آزادحیثیت سےکامیاب9امیدواروں نےسنی اتحادکونسل کوجوائن کیا۔

بیرسٹرعلی نے کہا کہ سنی اتحادکونسل کو2خواتین اورایک اقلیتی نشست ملتاتھی، یہ نشستیں ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی میں بانٹ دی گئیں جس پرچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ توپھرآپ الیکشن کمیشن کےخلاف سپریم کورٹ چلےجائیں، ابتدائی مرحلےمیں سندھ ہارئیکورٹ درخواست سن کرفیصلہ کرنےکی مجازہے۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ مخصوص نشستوں کےلیےپہلےسےنام دینےہوتےہیں، سنی اتحاد نےسندھ اسمبلی سےمخصوص نشستوں کےنام ہی نہیں دیےتھے۔ اس پرعدالت نے کہا کہ اب توساراپراسس مکمل ہوچکاہےکیاحاصل کرناچاہتے ہیں۔

بیرسٹرعلی نے مؤقف اپنایا کہ سنی اتحاد کی مخصوص نشستوں کاکوٹا دوسری پارٹیوں کودےدیاگیا۔

متعلقہ خبریں