Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’چیئرمین نیب کے خلاف مقدمہ کریں گے‘‘

بیرسٹرگوہرکا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ چیئرمین نیب کے خلاف مقدمہ کریں گے۔ 

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹرگوہرنے کہا ہے کہ اڈیالہ میں آج القادریونیورسٹی کیس کی سماعت تھی، کہاکرتےتھےزمین مفت میں الاٹ ہوئی جبکہ ایسا نہیں ہے۔

بیرسٹرگوہرنے کہا کہ پراسکیوشن کاکیس زمین بوس ہوچکا، گواہ کی ایگزامی نیشن مکمل ہوچکی ہے، توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی نے پیسے نہیں لیے، کہا جا رہا ہے بشریٰ بی بی کو زہرنہیں دیا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مطالبہ کیا ہےانکے ٹیسٹ شوکت خانم سے کرائے جائیں، جیتے ہوئے امیدواروں کے خلاف پروپگینڈاکیا جا رہا ہے، حالات کو1971کی جانب لے جایا جا رہا ہے۔

بیرسٹرگوہرنے کہا کہ کے پی میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرائے گئے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ چیئرمین نیب کے خلاف مقدمہ کریں گے۔ جب تک کےپی کے سینیٹرزنہ آئیں چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب نہ ہوں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہاکہ سینیٹ میں علی ظفرہمارے اپوزیشن لیڈرہوں گے، عون بپی سینیٹ میں ہمارے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ شہریارآفریدی کی بات کی مکمل تائیدکرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں