Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، دو دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے پانچ اور چھ اپریل کی درمیانی رات پنجگور میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آٗئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پانچ اور چھ اپریل کی درمیانی رات دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پنجگور میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مرنے والے دہشت گردوں میں اسد اور حسرت شامل ہیں جب کہ دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن اور دیگر بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں نہ صرف سیکیورٹی فورسز پر حملوں بلکہ شہریوں کے خلاف بھی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کی ترقی استحکام اور خوشحالی کے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ خبریں