Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نواز کی ہدایت پر دو سالہ محمد معاذ کو علاج 68 لاکھ کی رقم مل گئی 

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیالکوٹ کے 2 سالہ محمد معاذ کوعلاج کیلئے 68 لاکھ 62 ہزار روپے مل گئے

صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کمسن معاذ کے گھر جاکر وزیر اعلی مریم نواز کی جانب جلد صحت یابی کا پیغام بھی دیا۔

سیالکوٹ کے نواحی جامکے چیمہ کے رہائشی محمد عثمان نے وزیر اعلی مریم نواز شریف سے بچے کے علاج کی اپیل کی تھی۔

دو سالہ محمد معاذ کو پیدائشی طور پر جینیاتی بیماری” ایم پی ایس ٹائپ ix “۔لاحق ہے.

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر کمسن محمد معاذ کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں علاج جاری ہے۔

کمسن مریض معاذ کے والد عثمان وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے کی جان بچانے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کرنے کے لئے الفاظ نہیں۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ وزیر اعلیٰ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

متعلقہ خبریں