سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کو بدامنی نگران حکومت سے ورثے میں ملی ہے، فورسز کو متنازعہ بنانے سے امن سبوتاژ کرنے والوں کو فائدہ ہوا ہے۔
ایم کیو ایم پاکسان کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کا بیانیہ پولیس کے جوانوں کا مورال ڈاؤن کرنے کی کوشش ہے، ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے بیانیے کا مقصد صرف مجرموں کو فائدہ پہنچانا یا پولیس فورس کے حوصلے پست کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بغیر کسی تعمیری رائے کے، تنقید مجموعی سلامتی اور استحکام کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے، سیاسی رہنماؤں کو قانون کی حکمرانی کو کمزور کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عوامی تحفظ اولین ترجیح ہے، امن امان کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں۔



















