Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت

کراچی: سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق سندھ کے علاقے سجاول میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ 12 لاکھ 40 ہزار اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ ملا ہے، دریافت سے ملکی گیس ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

او جی ڈی سی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر گیس دریافت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گیس کا کنواں او جی ڈی سی ایل کی 100 فیصد ملکیت ہے۔

متعلقہ خبریں