گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کی ممبر قومی اسمبلی کے آبائی شہر پہنچنے پر شاہانہ استقبال کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی نچھاور کی گئی۔
گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کی مخصوص نشست پر ایم این اے بننے والی شازیہ فرید آبائی حلقے پہنچیں تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا جب کہ ملکی و غیر ملکی کرنسی کے نوٹ بھی نچھاور کئے گئے ۔
ممبر قومی اسمبلی کی آمد پر کا رکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا فقید المثال استقبال کیا، لیگی کارکنوں نے ایم این اے پر ڈالر، یورو سمیت ملکی کرنسی کے نو ٹ نچھاور کئے۔
کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جب کہ کارکنان کی بڑی تعداد ایم این اے کا استقبال کرنے کیلئے موجود تھی۔



















