لاہور: بھاٹی گیٹ میں ون ویلر کی تیز رفتاری نے منتوں مرادوں سے پیدا ہونے والے 6 ماہ کے بچے کی جان لے لی ہے۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں ون ویلر کی تیز رفتاری نے 6 ماہ کے بچے کی جان لے لی ہے جب کہ متوفی بچے کا باپ، ماں اور بہن شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ حضر اپنی بیوی عائشہ، بیٹی دعا اور 6 ماہ کے بیٹے ازلان کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ 2 لڑکے ویلنگ کرتے ہوئے تیز رفتاری سے موٹرسائیکل سوار فیملی میں جا لگے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ماں کی گود سے 6 ماہ کا بچہ زمین پر گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، بچے کی لاش کو مردہ خانے جب کہ زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ون ویلر آصف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔



















