Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور میں پیشہ ور گداگروں اور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن 

لاہور میں پیشہ ور گداگروں،عادی بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے 03 بسیں سڑکوں پر آگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن مال روڈ، لبرٹی مارکیٹ اور کریم بلاک کت ایریا میں بڑی بسیں موجود ہیں۔ کریک ڈاؤن کےلئے ضلعی پولیس کے تعاون سے 04 اسکواڈز بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ رمضان المبارک میں 173 پیشہ وار گداگروں کے خلاف مقدمات درج کروائے دئیے گئے، 04 ہزار سے زائد بچوں اور بزرگوں کو وارننگ دیتے ہوئے چھوڑ دیا گیا۔

عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ سگنلز پر پیشہ ور بھکاریوں اور گداگروں کو فوری ہٹایا جارہا ہے، جعلی معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والوں کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے، شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ گداگروں کی سرگرمیوں سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر بلکہ حادثات کا اندیشہ بھی رہتا ہے، ٹریفک سگنلز کو گداگری جیسی لعنت سے پاک کیا جائے گا، حوصلہ شکنی سے نہ صرف معاشرے میں بہتری بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہوگی۔

سی ٹی او لاہور کی گداگری جیسے معاشرتی ناسور کے خاتمے ٹریفک پولیس کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عادی گداگر ہمدردی کےلئے جعلی معذروی کا سہارا لیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں