عوام کا سب سے پسندیدہ چینل بول انٹرٹینمنٹ اس عید الفطر پر تفریح سے بھرپور بے شمار پروگرام نشر کرے گا جو آپ کی عید کا مزہ دوبالا کردیں گے۔ عید کے تینوں دن آپ انٹرٹینمنٹ سے بھرپور پروگرامز دیکھ سکیں گے۔
میٹھی عید پر پاکستان کے نمبر ون چینل بول نیوز کے ناظرین لمحہ بہ لمحہ خبروں کے ساتھ عید کی خصوصی ٹرانسمییشن سے بھی لطف اندوز ہوں گے جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات پروگرامز کا حصہ ہوں گی۔
بول انٹرٹینمنٹ عید کے تینوں دن عوام کو مختلف پروگرامز کے ذریعے محظوظ کرتا رہے گا تاہم اس عید پر پاکستان کے نامور میزبان واداکار ساحر لودھی عید کی خصوصی ٹرانسمیشن ’’عید کی خوشیوں میں بول‘‘ میں دکھائی دیں گے۔
ساحر لودھی کی میزبانی میں ہونے والی خصوصی ٹرانسمیشن ’’عید کی خوشیوں میں بول‘‘، میں مختلف گیمز کھیلیں جائیں گے اور پروگرامز میں شریک شخصیات عید کی خوشیوں سے متعلق اپنے تجربات عوام سے شیئر کریں گے اور اس دوران میٹھی عید کے مختلف پکوان کا تذکرہ بھی کیا جائے گا۔

’’عید کی خوشیوں میں بول‘‘ میں پاکستان کے نامور کامیڈین شکیل صدیقی کے علاوہ برکت علی اور ازمی بھی خصوصی ٹرانسمیشن کا حصہ ہوں گے۔
اگر ہم عید کے پہلے دن مہمانوں کی بات کریں تو اداکارہ علیزے شاہ، نوال سعید اور اداکارہ ایمان خان سمیت دیگر معروف شخصیات بول انٹرٹینمنٹ کے مہمان ہوں گے۔

عید کے دوسرے روز اداکارہ صریحا اصغر، اداکارہ نادیہ حسین اور اداکارہ ثنا فخر کے علاوہ گلوکار علی حیدر اور شانی ارشد بھی شریک ہوں گے۔

عید کے تیسرے اور خصوصی ٹرانسمیشن کے آخری روز اداکارہ یشما گل اور اداکار ہمایوں اشرف سمیت دیگر نامور شخصیات اپنی شرکت سے پروگرام کو رونق بخشیں گے۔
واضح رہے کہ اس پروگرام کا آغاز بول انٹرٹیمنٹ پر صبح 10 بجے ہوگا۔















