Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا کے وزیراعظم کو ٹیلیفون، عید کی مبارکباد

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کےعوام کے لیے بھی مبارکباد اورخیر سگالی کا پیغام دیا اور کہا کہ رمضان کی برکتیں امن وسلامتی، ترقی وخوشحالی کا باعث بنیں گی۔

وزیراعظم نےانتخاب پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے پیغام کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام ملائیشیا کے وزیراعظم کے دورے کے منتظررہیں گے۔

شہباز شریف نے ملائیشیا کے تجارتی وفد کو پاکستان کا جلد دورہ کرنے کی دعوت دی، اور کہا کہ پاکستان بھی اپنا ایک تجارتی وفد جلد ملائیشیا بھیجے گا۔

وزیراعظم نےاسرائیلی بربریت کے خلاف ملائیشیا کے مؤقف کی تعریف کی، دونوں رہنماؤں نے فلسطینی بہن، بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیر پر ملائیشیا کی پاکستان کے مؤقف کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم نے پاکستان کے دورے کی خواہش کا اظہارکیا اور دونوں ممالک کےمابین دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کیلئے تعاون کےعزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں