Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو1.9فیصدرہنےکی پیش گوئی

رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو1.9فیصدرہنےکی پیش گوئی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ ایشن ڈیویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سیاسی عدم استحکام معاشی بحالی اوراصلاحات کےلیےاہم چیلنج ہے، پاکستان کوعالمی مالیاتی اداروں، دوست ممالک پرانحصارکرناپڑےگا، پاکستان کوخواتین کی مالیاتی شمولیت کےلیےاقدامات کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال زرعی پیداوار، صنعتی شعبےمیں بہتری آنےکی امیدہے، تعمیراتی شعبےمیں لاگت بڑھنے، ٹیکس میں اضافےسے ترقی متاثرہوئی ہے، پاکستان کی آئندہ مالی سال شرح نمو2.8فیصدہونے کاامکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی25فیصد پررہنےکاامکان ہے، مہنگائی میں آئندہ مالی سال کمی آنےکی امیدہے، آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح15فیصدتک ہوجائےگی، آئندہ سال غذائی اشیاکی قیمتوں میں استحکام آئےگا، توانائی کی قیمتوں میں اضافےسےمہنگائی زیادہ رہےگی۔

رپورٹ کے مطابق مقامی طلب، ترقی، برآمدات، سیاحت بڑھنےسےشرح نمو4.9فیصدرہنےکاامکان ہے، خطےمیں مہنگائی کی لہرمیں کمی آئےگی، چین کی شرح نمو4.8فیصد،بھارت کی7فیصدرہنےکااضافہ ہوا۔ پاکستانی معیشت سیاسی غیریقینی اورسیلاب کےباعث سکڑگئی، پاکستان میں گزشتہ5دہائیوں سےزیادہ مہنگائی ریکارڈکی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اصلاحات پرعملدرآمدکیاگیاتومعاشی بحالی رواں سال سےشروع ہوجائےگی۔

متعلقہ خبریں