Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان

پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے کل نماز جمعہ کے بعد اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کردیا۔ 

 مرکزی مسلم لیگ نے مرکزی سیکرٹریٹ میں غزہ کی حالیہ صورت حال پر ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، نائب صدر حافظ طلحہ سعید، ترجمان تابش قیوم ودیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ ہم غزہ کی عوام اور عظیم قائد اسماعیل ہانیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر غزہ کے معصوم مسلمانوں پر بمباری کی بھرپور مزمت کرتے ہیں، یہ شہادتیں بیت المقدس اور فلسطین کی کی آزادی کا سبب بنیں گی۔

متعلقہ خبریں