Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان میں غیرمعمولی بارشوں اورموسمی صورتحال کی پیش گوئی، ہائی الرٹ جاری

بلوچستان میں غیرمعمولی بارشوں اور موسمی صورتحال کی پیش گوئی کے بعد صوبائی حکومت نے پی ڈی ایم اے اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ کردیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے میں مانیٹرنگ روم قائم کردیا گیا، تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کے مطابق وزیراعلٰی نے نکاسی آب کے تمام قدرتی راستوں سے تجاوزات ہٹانے کے لیے کارروائی کا حکم دیا ہے، سیلابی ریلوں کی قدرتی گزرگاہوں سے انسانی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔

شاہد رند کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی بلوچستان کی ہدایت کے بعد ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو الرٹ کردیا گیا، صوبائی حکومت کے ضلعی افسران کو ہدایت کی گئی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کو حتمی شکل دی جائے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ وزیراعلٰی نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہیں کہ غیرمعمولی آفاتی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے متبادل کنٹی جنسی پلان تیار رکھے جائیں۔

چمن قلعہ عبداللہ میزئی اڈہ میں مٹی کے طوفان گرج وچمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری ہوئی، بارش و ژالہ باری سے باغات کو نقصانات پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نےبارش کا سلسلہ مزید جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ افغانستان کے سرحدی ریگستان سے اٹھنے والا ریتیلا طوفان پاکستانی علاقوں میں داخل ہوا۔

متعلقہ خبریں