مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں خیبرپختونخوا سے ہمیں پوری نشستیں ملنی چاہئیں۔
ایک بیان میں مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں خیبرپختونخوا سے ہمیں پوری نشستیں ملنی چاہئیں، سینیٹ میں خیبر پختونخوا سے پوری سیٹیں ملنا ہمارا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ساتھ دشمنی کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی مخالف مہم جاری ہے اور پی ٹی آئی کو ایک مہم کے تحت سیاسی عمل سے باہر کیا جارہا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے غیر آئینی اور غیر قانونی فیصلوں کی وجہ سے سینیٹ الیکشن متنازع ہوا، الیکشن کمیشن کے غلط فیصلوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں کا معاملہ پیدا ہوا، مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ سیکشن 104 کی خلاف ورزی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر ہمیں الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر تحفظات ہیں، الیکشن کمیشن کے پاس آئین کی غلط تشریح کا اختیار نہیں، پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کو روایہ متعصبانہ ہے، ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں۔



















