Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے بعد  ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ذرائع کے مطابق  پاکستان میں آئندہ 15 روز  کے لیے قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ہے۔16   اپریل سے ڈیزل مہنگا اور پیٹرول کی قیمت برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملکی سطح پر گزشتہ 15 روز میں روپے کی قدر مستحکم رہی۔قیمتوں میں ایکسچینج ریٹ مستحکم ہونے کے باعث امپیکٹ کم آئے گا۔

اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ  عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث قیمت بڑھے گی۔ آئندہ 15 روز  کے لیے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 6 روپے تک بڑھنے کا  خدشہ ہےتاہم  پیٹرول کی قیمت کو برقرار  بھی رکھا جاسکتا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں  کے تناسب سے رد و بدل کا حتمی فیصلہ آج ہوگا۔ قیمتوں میں رد و بدل کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری سے ہوگا۔

اوگرا قیمتوں سے متعلق ورکنگ آج حکومت کو بھجوائے گا۔ قیمتوں سے متعلق حتمی نوٹیفکیشن بھی وزارت خزانہ سے آج جاری ہوگا۔

متعلقہ خبریں