Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے امیدوار کی گاری پر بم دھماکہ

پیپلز پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کی گاڑی پر بم دھماکہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار اخوند زادہ چٹان حلقہ این 8 باجوڑ میں ضمنی انتخابات میں انتخابی مہم سے واپس آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہوا۔

پیپلزپارٹی کے معروف رہنما کی گاڑی پرحملہ

پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، امیدوار اخوند زادہ چٹان کی گاڑی جب موٹر سائیکل کے قریب پہنچی تو دھماکہ ہو گیا۔

دھماکے میں امیدوار اخوند زادہ اور ان کے ساتھی محفوظ رہے جبکہ ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 8 باجوڑ میں 21 اپریل کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔

متعلقہ خبریں