Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحرشمشادسے ترکی ہم منصب کی ملاقات

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیورک نے ملاقات کی ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور ترک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔

ملاقات کے دوران پاک ترک عسکری قیادت نے دو طرفہ عسکری تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔  دونوں جانب سے سٹریٹیجک تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ ترک چیف آف جنرل سٹاف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔

جوائنٹ  اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر تینوں مسلح افواج کے دستے نے ترک مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

متعلقہ خبریں