وزیراعظم شہبازشریف سےیورپی یونین کی سفیرریناکیونکانے ملاقات کی۔ وزیراعظم نےمبارکبادکےپیغامات پریورپی یونین کے رہنماؤں کاشکریہ اداکیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کہا کہ یورپی یونین کےساتھ ملکرکام کرنےکےخواہاں ہیں، پاکستان کےیورپی یونین کے ساتھ دوستانہ اورخوشگوارتعلقات ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے دونوں اطراف کےدرمیان موجودہ ادارہ جاتی لائحہ عمل پراطمینان کا اظہارکیا اورانھوں نےجی ایس پی پلس کے حوالےسےیورپی یونین کی مسلسل حمایت کوسراہتے ہوئے کہا کہ ای یومختلف شعبوں میں اہم اصلاحات کےلیےمشاورت فراہم کرسکتاہے۔
سفیرنےوزیراعظم کوتعاون کےمختلف اقدامات کےبارےمیں آگاہ کیا۔ پاکستان سےای یوممالک کےلیےپروازوں کی بحالی پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔



















