Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روئیداد خان کی نماز جنازہ ایچ الیون قبرستان اسلام آباد میں ادا کردی گئی

سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان کی نماز جنازہ ایچ الیون قبرستان اسلام آباد میں ادا کردی گئی۔ روئیداد خان کی ایچ الیون قبرستان میں تدفین کی گئی۔

متحدہ پاکستان کے سابق سیکرٹری داخلہ و اطلاعات روئیداد خان سینئر بیوروکریٹ گزشتہ روز اسلام آباد میں انتقال کرگئے تھے۔

روئیداد خان کی نماز جنازہ میں جنرل ر عبدالقیوم سینیٹر فیصل جاوید سابق سینیٹر مشاہد حسین سید متعدد بیوروکریٹس سابق جرنیلوں اور عام شہریوں کی شرکت کی۔

خیال رہے کہ مردان کے چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے روئیداد خان اپنے طویل کیرئیر کے دوران مختلف اہم پوسٹوں پر تعینات رہے۔ روئیداد خان نے بطور چیف سیکرٹری سندھ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی، سیکرٹری وزارت سیاحت اور سیکرٹری وزارت لیبر بھی خدمات انجام دیں۔

اس کے علاوہ روئیداد خان سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری جنرل وزارت داخلہ، وفاقی وزیر برائے احتساب اور وزیراعظم و صدر پاکستان کے مشیر بھی رہے۔

مرحوم روئیداد خان ہمیشہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان کے لئے متحرک رہے۔ روئیداد خان مارگلہ ہلز سوسائٹی کے چیئرمین بھی رہے۔

روئیداد خان کی درخواست پر سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے مارگلہ ہلز سے سرنگ نکال کر دوسری طرف ہاوسنگ سوسائٹی بنانے کا عمل روک دیا۔

مرحوم روئیداد خان نے آزاد عدلیہ تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مرحوم روئیداد خان ہمیشہ کرپشن کواس ملک سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے تھے۔  مرحوم سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان کو درختوں اور قدرتی نظاروں سے عشق تھا۔

متعلقہ خبریں