ضمنی انتخابات پی پی 50 قلعہ عبداللہ کے پولنگ اسٹیشن میں مسلح افراد کے داخلے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے آئی جی بلوچستان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے آئی جی بلوچستان سے گفتگو میں کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔



















