Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر ٹریفک پلان میں تبدیلی

کراچی شہر میں کل غیر ملکی مہمانوں کی آمد کے پیش نظر بنائے گئے ٹریفک پلان میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق شارع فیصل کے دونوں ٹریکس کو دوپہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک بند رکھا جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ سے پی آئی ڈی سی تک سڑک مکمل بند ہو گی۔

شارع قائدین اور ڈاکٹر ضیا الدین روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہونگے جبکہ ایم اے جناح روڈ کے بھی دونوں ٹریکس گرومندر سے گارڈن چوک تک بند ہونگے۔

ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز نے مزید کہا ہے کہ شہری متبادل راستے اختیار کریں.

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایک ٹریفک پلان جاری کیا گیا تھا جس میں ابھی تبدیلی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں