بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں ہونے جارہے، مذاکرات کا کوئی پیغام آئے گا تو کھلے عام اعلان کریں گے۔
اسلام آباد میں بیرسٹر گوہرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے رول آف لا ہاتھ سے جانے نہیں دینا، رول آف لا ہوتو دھاندلی یا فارم 45 جیسے مسائل نہیں ہوتے، جمعے کو احتجاج ہوگا ہاتھ میں پاکستان اورپی ٹی آئی کا جھنڈاہوناچاہیے۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ کوئی مذاکرات نہیں ہونے جارہے، مذاکرات کا کوئی پیغام آئے گا تو کھلے عام اعلان کریں گے، الیکشن کے نام پر ڈرامے بند کیے جائیں،عوام اپنے حقوق کی خاطر آواز بلند کرے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ وقت آئے گا عوام کا حق رائے دہی استعمال ہوگا، جمہوریت مضبوط ہوگی، بانی پی ٹی آئی نے درخواست کی ہے بنی گالہ کے سبزہ زارکو پانی دیاجائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ظلم کی انتہا نہ کریں پودوں کو پانی دیں۔
بیرسٹر گوہرنے کہا کہ کسی کو بنی گالہ جانے کی اجازت نہیں، تما م پودے خراب ہورہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے وکلاکنونشن کریں، جن پولنگ اسٹیشن پر انہوں نے دھاندلی نہیں کی اسکا رزلٹ شام کو ہی آگیا۔
رہنما تحریکِ انصاف نے کہا کہ عوام کو اختیار ہے وہ جسے چاہے ووٹ دے، بانی پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کے رزلٹ پرحیرت کااظہارکیا، بشریٰ بی بی کی صحت اورحفاظت انکی ذمہ داری ہے جن کی کسٹڈی میں ہیں، بشریٰ بی بی کی طبیعت سے متعلق خدشات ہیں۔
بیرسٹرگوہرنے میڈیا سے گفتگو میں مذید کہا کہ ہمیں نہیں جانے دیا جا رہا لگتا ہے طبعیت زیادہ خراب ہے، جہاں تک زہر دینےکا تعلق ہے اس کی ٹیسٹ رپورٹ نہیں آئی۔



















