آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کو اعزازات سے نوازا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کی اہلیت کے اعتراف میں انہیں اعزازات سے نوازا گیا۔
صدر مملکت کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اعزازات عطا کئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سائنسدانوں، انجینئرز کو اعزاز دینے کی تقریب چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ہوئی۔



















