اداکار اللو ارجن نے اپنی انتہائی متوقع فلم پشپا 2 کے پہلے گانے کا پہلا ٹیزر شیئر کردیا ہے جس کا ٹائٹل بھی “پشپا پشپا” ہے۔
View this post on Instagram
دیوی سری پرساد نے اس گانے کو کمپوز کیا ہے جبکہ ٹیزر میں پشپا کو اپنا مشہور پوز کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اس کا اختتام ایک تاریخ کے ساتھ ہوتا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ گانا یکم مئی کو ریلیز کیا جائیگا۔
اللو ارجن نے اپنے انسٹاگرام پر ایک کیپشن کے ساتھ ٹیزر شیئر کیا، “پشپا پشپا” یکم مئی کو صبح 11:07 بجے ریلیز ہوگا۔
پشپا 2: دی رول پہلی فلم میں رشمیکا مندنا، فہد فاصل، جگدیش پرتاپ بندری، اور سنیل اپنے کرداروں کو دوبارہ نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔
یہ فلم 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی پر ریلیز ہونے والی ہے جبکہ پشپا 2 کا آفیشل ٹیزر 8 اپریل کو ساؤتھ انڈین سپر اسٹار کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ فلم کے پہلے سیکوئل میں اللو ارجن کو نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جو کہ ان کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی تھی۔















