Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشتگردی صرف خیبر پختونخوا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی صرف خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت پولیس فوج اور تمام ادارے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں مصروف ہیں، حکومت سیکیورٹی ادارے اورسویلین دہشگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشگردی کے خلاف جاری جنگ میں فوج، پولیس اور سویلین لازوال قربانیاں دے رہے ہیں، حکومت، پولیس اور تمام شہری دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں فوج کیساتھ شانہ باشانہ کھڑے ہیں۔

ترجمان کے پی حکومت کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ صوبائی حکومت اور عوام تمام سیکیورٹی اداروں کیساتھ کھڑے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پولیس اور فوج یک جان دو قالب کی طرح مقابلہ کررہے ہیں۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ صرف فوج اور پولیس کی نہیں بلکہ ریاست کی جنگ ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ کو سیاسی ذمہ داری اور مشترکہ لائحہ عمل کے ساتھ لڑیں گے۔

متعلقہ خبریں