نیپرا اتھارٹی کی جانب سے کے الیکٹرک کے سرمایہ کاری منصوبے (2024 تا 2030) کا فیصلہ جاری کردیا گیا۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا نے کےالیکٹرک کے سات سالہ سرمایہ کاری منصوبے پر فیصلہ جاری کردیا جب کہ سات سالہ ٹیرف پر فیصلہ ابھی باقی ہے،
ترجمان نے کہا کہ دو ارب ڈالر مالیت سرمایہ کاری کے حوالے سے جاری کیے جانے والا فیصلہ 240 صفحات پر مشتمل ہے جب کہ کراچی کی خدمت کے حوالے سے فیصلے کا اجراء سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کا منصوبہ کراچی کے بجلی کے نظام کے استحکام کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے جب کہ پچھلے ملٹی ائیرٹیرف کی مدت جون 2023ء میں ختم ہوگئی تھی۔



















