اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے معیشت کو تباہ کیا گیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کا وجود ہی عدم استحکام کا باعث ہے، عدم استحکام کے لیے دھرنے دیے جاتے ہیں افرا تفریح پیدا کی جاتی اور سول نافرمانی کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اداروں پر حملے کرنے پڑتے ہیں، ان تمام چیزوں کے لیے کندھے ڈھونڈے جاتے ہیں، افراتفری دہائیوں کی کہانی ہے جس کے لیے ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنا پڑتا ہے اور سی پیک کو پیچھے پھینکنا پڑتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بہت لوگ رہے ہیں اب کن سے بات کا بولا جا رہا معلوم نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2014 کی جو غلطیاں مانیں اور سی پیک کو تباہ کرنے والے اس کا اعتراف کریں، ججز کو تقسیم کرنا پڑتا ہے عدام استحکام ایک دن میں نہیں ہوتا، اس کے لیے پلینگ کی جاتی ہے اور معیشت کو تباہ کیا گیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ جب جرائم ہوتے ہیں یونیورسل ہوتے ہیں، ہمسایوں سے بات چیت یونی چاہیے جنگ کسی مسلے کا حل نہیں، شوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کے لیے بیرون ملک سے فینڈنگ ہوئی۔



















