ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ23.6ارب ڈالرتک پہنچ گئی، اے ڈی بی کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2023 میں 23.6 ارب ڈالرکی فنانسنگ کی۔
اے ڈی بی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کوایک ارب81کروڑ61لاکھ ڈالرزجاری کیے، پاکستان کو55لاکھ ڈالرزکی گرانٹ دی گئی، 60کروڑ20لاکھ ڈالرزکی رقم رعایتی شرح سود پردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوامیں زرعی پیداواراورغذائی تحفظ کیلئےقرضہ دیاتھا، 2023میں پاکستان کےساتھ82ملین ڈالرز کے قرض پردستخط کیے، قرض میں خواتین کی زراعت میں شمولیت کامنصوبہ بھی شامل تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ منصوبے میں2800خواتین کی زراعت شعبےمیں تربیت شامل تھی، اےڈی بی خواتین کےحالات بہتر کرنے کیلئے بھی کام کررہاہے، راولپنڈی میں یومیہ54 ملین لیٹرصاف پانی کے پلانٹ کامنصوبہ ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں غذائی ضروریات کیلئےگرانٹ دی گئی،رپورٹ
ڈومیسٹک ریونیوجنریشن میں مدد کیلئے300ملین ڈالرزکاقرض دیاگیا، قرض سےٹیکس میں بہتری لانےمیں مدد ملےگی۔



















